ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کمٹہ قومی شاہراہ پر پٹرولنگ ڈیوٹی انجام دے رہے پولس عملے پر نشہ آوروں کا حملہ : تین گرفتار، ایک فرار

کمٹہ قومی شاہراہ پر پٹرولنگ ڈیوٹی انجام دے رہے پولس عملے پر نشہ آوروں کا حملہ : تین گرفتار، ایک فرار

Mon, 11 Jan 2021 18:09:28    S.O. News Service

کمٹہ :11؍جنوری (ایس اؤ نیوز) کمٹہ مرجان کے ناگور کراس کے قریب قومی شاہراہ کی پٹرولنگ میں مصروف  عملے پر چار نشہ آوروں کی طرف سے پولس پر  حملہ کرنےکا واقعہ سنیچر کی دیر رات پیش آیاہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ہائی وے پٹرولنگ کی خدمات انجام دے رہے سول پولس ہیڈ کانسٹبل ناگیش نائک، ڈرائیور کملاکر نائک پر سچن ہریکانت، وشال پرشوتم ، منجوناتھ پٹگار اورجگناتھ نامی ملزمین پر حملہ کرنےکا الزام ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ پولس عملہ اپنی پٹرولنگ کرتےہوئے ناگور کراس کے قریب پہنچا تو وہاں سڑک کنارے یہ لوگ شراب پینے میں مشغول تھے۔ ہیڈ کانسٹبل نے انہیں سمجھاتےہوئے کہاکہ کھلے عام سڑک کنارے اس طرح نشہ کرنا ٹھیک نہیں ہے ، اس بات پر ناراض  چاروں نشہ آوروں نے پولس عملے پر حملہ کیا اور موقع پر سے  فرار ہوگئے۔ دیررات ہی کارروائی شروع کرتےہوئے پولس نے تین ملزموں کو گرفتار کرلیا ۔ جگناتھ ہریکانت نامی ملزم فرار بتایا گیا ہے۔ پولس تھانےمیں کیس درج کرلیا گیا ہے۔


Share: